سنسناٹی اوپن: راجرفیڈرر کو اپ سیٹ شکست

August 16, 2019

سوئزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر

سنسناٹی اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں روس کے کوالیفائر پلیئر آندرے رُبلیو نے سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹ میں ہراکر اپ سیٹ کردیا، 16 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب فیڈرر اتنی جلدی ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سنسناٹی میں جاری ٹینس ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سوئس ٹینس اسٹار اور ورلڈ نمبر تھری راجر فیڈرر کا سامنا نوجوان کوالیفائر اندرے رُبلیو سے تھا، میچ میں حیران کن طور پر فیڈرر مکمل بیک فٹ پر نظر آئے اور 21سالہ روسی کھلاڑی نے فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹ میں ہراکر شائقینِ ٹینس کو حیران کردیا۔

راجر فیڈرر روسی کھلاڑی آندرے رُبلیو کو مبارکباد دیتے ہوئے۔

آندرے رُبلیو کی جیت کا اسکور چھ۔، تین اور چھ۔، چار رہا، یہ میچ صرف 62 منٹ جاری رہا۔

دوسری جانب سربیا کے نوواک جوکوچ اور فرانس کے رچرڈ گیسکے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔