ایشین تھرو بال ایونٹ میں قومی ٹیم کی شرکت مشکوک

August 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین تھروبال چیمپئن شپ 30 اگست سے ملائشیا میں کھیلی جائے گی۔ مالی مشکلات کے سبب ایونٹ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہے ۔ فیڈریشن کے سکریٹر ی مقبول احمد کے مطابق ہم نے اس حوالے سے پی ایس بی کو درخواست دی ہے اور اپنے ذرائع سے بھی فنڈ حاصل کررہے ہیں۔ البتہ ایونٹ کے لئے قومی کیمپ پیر سے کراچی میں شروع ہوگا،جس میں ملک بھر سے 25 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا۔