جشن آزادی کراچی سٹی پریڈ کل بارہ دری تا ٹاور ہوگی، کمشنر

August 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ 18اگست کوبارہ دری تا ٹاور ہونے والی جشن آزادی کراچی سٹی پریڈ میں ہم اپنے تمام ہیروز، لیجینڈز اورکھیلوں کے نامور کھلاڑیوں سمیت سماجی و مخیر شخصیات کی کاوشوں ، کردار اور خدمات کو روشناس و اجاگر کیا جائیگا،اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس پریڈ میں 12فلوٹس بشمول سماجی، ثقافتی اور سول اداروں سمیت ،سندھ رینجر اسکی قیادت کریگی جبکہ پولیس، چاروں صوبوں کشمیر گلگت بلتستان،250 اسکائوٹس، 100لڑکیوں اور لڑکوں کا سائیکلسٹس کا دستہ، پرانی کاروں، موٹر سائکلسٹس، بگیز (پرانی وکٹوریاز) 50گدھا گاڑیاں،لیاری کا لیوا ڈانس، کراٹے، باسکٹ بال، فٹ بال، ہاکی، شوٹنگ بال، جمناسٹک، یوگا،جوڈو، مارشل آرٹس کا بھی نوجوان اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے کمشنر نے کہا کہ تمام کے تمام اخراجات سو ل سوسائٹی اور مخیر حضرات و سماجی تنظیموں کے نمائندے و ادارے برداشت کررہے ہیں۔