مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا تاریخ مٹانے کی کوشش ہے، رچرڈ بائوچر

August 17, 2019

واشنگٹن(آئی این پی، جنگ نیوز) سابق امریکی نائب وزیرخارجہ رچرڈ بائوچرنے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنیکا بھارتی اقدام بدترین اور تاریخ کو مٹانے کی کوشش ہے، بھارت کا یہ اقدام حق خوداختیاری کو ختم کرنے کی چال ہے۔ جبکہ پاکستان کاکس کی چیئر پرسن کانگریس رکن شیلا جیکسن نے کہا کہ ایٹمی قوتوں کے مابین قیام امن کیلئے سلامتی کونسل جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی نائب وزیرخارجہ رچرڈ باچرنے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنیکا بھارتی اقدام بدترین اور تاریخ کو مٹانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں حقیقتاً مارشل لا لگا دیا ہے۔