بھارتی حکومت کا مخالفین کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال

August 17, 2019

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی حکومت نے اپنے مخالفین کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ بھارتی ریاست بہاراسمبلی میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر اسمبلی میں پہنچنے والے پٹنہ سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کے والدین کے گھرکی دیواریں توڑ کر چھاپہ مار کر وہاں سے کلاشنکوف برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔2005سے مسلسل اسمبلی کے رکن بننے والے اننت سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ نیلم سنگھ کے لوک سبھا میں حکومتی امیدوار کے خلاف الیکشن لڑنے کی وجہ سے انہیں اور ان کے خاندان کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔