لڑائی جھگڑے کےواقعات میں متعدد افراد زخمی

August 17, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، تھا نہ قادرپوررا ں پولیس کو کرپالپور کے رہائشی محمد شکیل نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ رقبہ پر جارہے تھے کہ اچانک اشرف،اسلم، نورمحمداور 2نامعلوم افراد آگئے اور کلہاڑی اورڈنڈوں سوٹوں سے اسے شدید زخمی کردیا، جلالپور کھاکھی کے رہائشی بلال حسین نے پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل خان وغیر ہ کی عورتوں سے تلخ کلامی پر خان ، خادم ، ہاشم ، قاسم مسلح آگئے اور عورتوں کے کپڑے پھاڑ دیئے اور گھسیٹتے رہے ،علی پور سادات میں گاڑی کی ٹکر مار کر 4مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پراشفاق سے 16ہزار ، موبائل اور اے ٹی ایم چھین کر فرارہوگئے،تھا نہ الپہ پولیس کو محمد جعفر نے بتایا کہ وہ مویشوں کا چارہ ڈال رہا تھا کہ محمد اطہر اور ایک نامعلوم شخص نے پہوڑے کا وار کرکے اسے لہو لہان کردیااو موقع سے فرارہوگئے ، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تھانہ دولت گیٹ پولیس کے علاقے میں مسلح افراد نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزم عاد ل اور عابد محلہ ماندر میں عبداللہ کی کباب کی دکان پر آئے معمولی تنازع پر تلخ کلامی ہوئی اور ملزمان نے عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کی تاہم فائرنگ سے کو ئی شخص زخمی نہیں ہوا پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔