مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کےخلاف بلیک برن میں مظاہرہ

August 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مظلوم کشمیریوں پر جاری ظلم وستم کےخلاف برطانیہ کے شہر بلیک برن میں بھی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نےشرکت کی ۔

بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانیہ کے دیگرشہروں کی طرح بلیک برن کےٹاون سینٹرمیں بھی سیکڑوں افرادنے مظاہرہ کیا اوربھارتی اقدام کی سخت مذمت کی ۔

مظاہرین نےبھارت سے مقبوضہ وادی میں قتل عام روکنے اور مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینےکامطالبہ کیا۔