لاہور ایئر پورٹ پر جوتوں سے ہیروئن برآمد

August 17, 2019

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جوتوں سے ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر کارگو کنسائنمنٹ میں ایک پیکٹ چیک کیا گیا تو اس میں موجود جوتوں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے مطابق یہ پیکٹ صفدر نامی شخص نے لندن میں ایک شخص سلمان خالد کے لیے بک کروایا تھا۔

اے این ایف نے تاحال اس واقعے میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا ہے۔