کے الیکٹرک کیخلاف نیپرا کی تحقیقات کا آغاز

August 17, 2019

نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوںکے واقعات اور بجلی معطل ہونے کے واقعات پر با ضابطہ تحقیقات شروع کر دیں۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بادی النظر میں یہ حقائق نیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

اعلامیے میںکہا گیا ہے کہ سینئر افسران پر مشتمل ٹیم تحقیقات کے لیے تعینات کی گئی ہے جو 15 دن میں تحقیقات مکمل کرے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کئی علاقوں میں قربانی کے جانور بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب شہر میں ہونے والی بارشوں کے سبب کئی علاقوں میں 3 روز تک بجلی معطل رہی اور کے الیکٹرک کے ہیلپ لائن سینٹر کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔