نئی دلی کے اسپتال میں آگ لگ گئی

August 17, 2019

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے میڈیکل سینٹر میں آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ دوسری منزل کے ایمر جنسی وارڈ کے نزدیک لگی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


میڈیکل سینٹر میںآگ لگنے کے بعد پچاس مریضوں کو وارڈ سے نکال لیا گیا ہے۔

فائر ٹینڈرز اور ریسکیو ادارے آگ بجھانے کی کوششوں میںمصروف ہیں۔

ریسیکو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 34 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچی ہوئی ہیں۔