مودی اس سے بڑی غلطی نہیں کرسکتا تھا، شیخ رشید

August 17, 2019

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے نازی ازم، ہٹلر سے بھی بڑی غلطی کردی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر کے معاملے میں پاکستان پر بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے مسئلہ کشمیر کی ذمے داری کو انشاء اللہ نبھانا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اللہ کو منظور ہوا تو یہ وقت ثابت کرے گا کہ نریندر مودی اس سے بڑی غلطی نہیں کرسکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کشمیر کا کیس بڑا ہوگیا ہے،دنیا نے اور خاص طور پر سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک نے ایک ہی رائے دی ہے کہ بھارت کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ کشمیری یقین رکھیں ہم ان کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،پاکستان میں اب اسی کی سیاست چلے گی جو مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھے گا۔