بھارت، مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کارروائیاں کررہا ہے، جمال عارف

August 18, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن اور مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویژن کے ترجمان جمال عارف سہروردی نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلئے مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔