مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ مزید گہرا ہوگیا، شاہ محمود

August 18, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں یہ لاک ڈاؤن دو ہفتے سے جاری ہے مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن سے انسانی المیہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی اقدام سے خطے اور خطے سے باہر کا امن و استحکام متاثر ہوا ہے ۔

وزیرخارجہ نے جموں و کشمیرمیں تمام آبادی کے لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں یہ لاک ڈاؤن دو ہفتے سے جاری ہے،جس سے انسانی المیہ مزید بڑھتا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا نے بھی اس صورتحال کو رپورٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سمیت سلامتی کونسل نے بھی اس صورتحال کا ادراک کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جموں و کشمیر کےتنازعہ کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہونا باقی ہے۔

ایک روز قبل بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ہرزہ سرائی کے بیان پر بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنا ردعمل دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان اس بدترین صورتحال کا عکاس ہے جس میں بھارت اس وقت پھنسا ہوا ہے، یہ صورتحال بھارتی غیر قانونی و یک طرفہ فیصلوں کے باعث پیدا ہوئی ہے۔