سیدنا عثمان غنیؓ نے اپنی جان دین کیلئے قربان کردی :علماکرام

August 19, 2019

ملتان۔ ( سٹا ف رپو ر ٹر ) سیدنا عثمان غنیؓ نے اپنی جان دین کیلئے قربان کردی۔سیدنا عثمان غنی ؓسیرت و کردار کی روشنی میں عالم اسلام کو متحد ہوکر یہودوہنود کی سازشوں کے خلاف راہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن محبان غوث الاعظمؒ پاکستان کے زیراہتمام سیدنا عثمان غنی ؓ سیمینارمیں گزشتہ شب جامع مسجد دہلی گیٹ کےخطیب مسجد دربار شاہ رکن عالمؒ علامہ غلام مصطفیٰ محبوب،صدر انجمن تاجران اورنگ زیب روڈ شیخ وہاج احمد،خطیب اہل سنت علامہ ریاض،مشن اولیا راجہ یونس بھٹی، سماجی رہنما مشرف علی قریشی،الحاج اشرف قریشی،ملک عمران یوسف اور شیخ عبدالحمید قادری نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی رفیق قادری، حنیف قریشی،کاشف صدیقی،جاوید قریشی،اظہر یونس، بابر علی،امجد علی انصاری موجود تھے۔