سپانوی جزیرے میں لگی آگ مزید پھیل گئی

August 20, 2019

میڈرڈ (اے پی پی) ہسپانوی جزیرے گران کینیریا کے جنگل میں لگی آگ پرکچھ حصوںمیں قابو پالیا گیا، جبکہ کئی مذید حصوں میں آگ شدت سے دوبارہ بھڑک اٹھی جس پر قابو میں شدید مشکلات کے باعث مقامی آبادی کو انخلاءکی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ہنگامی ادارے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقے کیآبادی 8,000 کے قریب ہے ۔ ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ دوسری جانب سپین کے جزائر کینری میں لگی آگ کے سبب 4000 افراد محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے ہیں پہاڑی علاقہ پر لگی آگ سے 1400ایکڑ رقبہ کو نقصان پہنچا حکام کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ اور تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیلی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کا 700رکنی عملہ 10 طیارے اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔