صدر، ملزم دکان کے تالے کاٹ کر قیمتی گھڑیاں اور نقدی لے اڑا

August 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریڈی تھانے کی حدود زیب النساء اسٹریٹ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک ملزم نے تین دکانوں کے تالے کاٹے اور 16قیمتی گھڑیاں اور نقدی لے کر فرار ہوگیا، لوٹی گئیں تینوں دکانوں کے مالک آپس میں بھائی ہیں،سی سی ٹی وی میں ایک ملزم کو فون پر بات کرتے دیکھا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔