آئی ٹی ایف نے بھارت سے میٹنگ منسوخ کردی،درخواست ڈیوس کپ کمیٹی کے سپرد

August 21, 2019

چنئی (جنگ نیوز) بھارت ٹینس فیڈریشن کی پاکستان سے ڈیوس کپ ٹائی منتقلی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ عالمی ٹینس فیڈریشن نے مسلسل دوسرے روز بھارتی حکام سے ٹیلیفونک کانفرنس ملتوی کردی۔ البتہ عالمی تنظیم نے بھارت کی درخواست ڈیوس کپ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا جس بدھ کو اس مسئلے پر غور کرکے حل نکالنے کی کوشش کریگی۔