سول سروسز ریفارمز کے عمل کو تیز کیا جائے،عمران خان کی ہدایت

August 21, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ سیاسی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ضروری ہے کہ سول سروس قابل اور پرعزم افرادی قوت پر مشتمل ہو جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو،انہوں نے ہدایت کی کہ سول سروسز ریفارمز کے عمل کو تیز کیا جائے، انہوں نے یہ ہدایت سول سروس اصلاحات میں پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی ‘ ، ڈاکٹر عشرت حسین نے وزیر اعظم کو سول سروس اصلاحات میں اب تک کی پیشرفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔