ستلج میں نچلے درجے کاسیلاب،کئی دیہات زیر آب،مزید 2لاکھ کیوسک پانی آنیکا امکان

August 21, 2019

لاہور(نمائندگان جنگ،نامہ نگاران)ستلج میں نچلے درجے کاسیلاب،کئی دیہات زیر آب،مزید 2لاکھ کیوسک پانی آنیکا امکان،صوبائی وزیر حسنین دریشک کا قصور میں متاثرہ علاقوں کا دورہ،فلڈ ریلیف کیمپس،حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق بھارت کی آبی دہشتگردی پاکستان میں سیلاب کی صورت تباہی مچانے لگی، ستلج میں پانی چھوڑے جانے کی صورت میں نچلے درجے کے سیلاب سے ضلع قصور کے کئی سرحدی دیہات زیر آب آ گئے۔پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان کئی ماہ بعد ٹیلیفونک رابطہ ہوا،بھارتی انڈس واٹر کمشنر نے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو بتایا کہ دریائے ستلج میں 2لاکھ کیوسک تک کا پانی کا ریلہ چھوڑا جا سکتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے فراہم کئے گئے ڈیٹا کے مطابق پیر کی شام تک صرف 24ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا جس میں آئندہ چند روز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔