تھائی لینڈ میں منشیات کیس میں سزا یافتہ دوپاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

August 21, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھائی لینڈ میں منشیات کے مقدمہ میں سزا یافتہ دوپاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے جنہیں ائرپورٹ پرتعینات ایف آئی اے حکام نے حراست میں لے لیا۔قیدیوں کے ناممحمد شاہد اورنعیم شہزاد بتائے جاتے ہیں۔دونوں کو منشیات کیس میں بنکاک میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔قیدیوں کی حوالگی کے لیئے پاکستان اور تھائی لینڈمیں ہونے والے معاہدے کے تحت انہیں پاکستان کے حوالے کیاگیا ۔