ملتان کےوکیل کےلاپتہ ہونے کیخلاف وکلا کی ہڑتال

August 21, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ) ملتان کے ایک وکیل کے اسلام آباد میں لاپتہ ہونے کے خلاف پنجاب کونسل کی اپیل پر وکلا نے گزشتہ روز ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے سینکڑوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔ جبکہ پنجاب بار کونسل کی طرف سے لاپتہ ہونے والے وکیل کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔