اسلام آباد، ٹریفک حادثے میں 2 جاں بحق، 6 زخمی

August 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد ٹریفک حادثہ

اسلام آباد ایکسپریس وے پر تیز رفتار ٹرک کاک پل پر 5 گاڑیاں روندتے ہوئے الٹ گیا،حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت خرم شہزاد اور محبوب عالم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں توقیر، محمد ریاض، پرویز خان اور دیگر 3 افراد شامل ہیں۔