قربانی کا گوشت وزن کرکے تقسیم کرنا کب ضروری ہے؟

August 23, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ہم تین بھائی ہیں اور ایک ساتھ قربانی کرتے ہیں،اس سال بھی بڑے جانور میں ایک ساتھ قربانی کی ۔قربانی کاگوشت بڑے ڈیپ فریزر میں رہتا ہے جس بھائی کو جتنی ضرورت ہوتی ہے، وہ لے کر استعمال کرلیتا ہے۔میں نے سنا ہے کہ قربانی کے گوشت کی تقسیم ضروری ہے اور تقسیم وزن کرکے ضروری ہے۔اندازے سے تقسیم کافی نہیں ہے، ورنہ سودی معاملہ ہوجاتا ہے،کیا یہ درست ہے؟

جواب:۔یہ تو آپ نے درست سنا ہے کہ قربانی کے گوشت کی تقسیم وزن سے کرنا ضروری ہے۔ اندازے سے گوشت تقسیم کرنے سے سود لازم آتا ہے ،مگر وزن اس وقت کرنا ضروری ہے، جب تقسیم ہو اور جب تقسیم نہ ہو، تو وزن بھی ضروری ہے۔آپ حضرات چونکہ تقسیم نہیں کرتے، بلکہ ہر ایک کو استعمال کی اجازت ہوتی ہے، جسے شرعی زبان میں ’’اباحت‘‘ کہتے ہیں، اس لیے وزن کرنا ضروری نہیں ہے اور آپ حضرات گناہ گاربھی نہیں ہیں۔