وزیر اعظم کی زیر صدارت کشمیر کور گروپ کا اجلاس

August 22, 2019

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کشمیر کور گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی، سفارتی اور قانونی محاذ پر کشمیر کا مسئلہ مزید اُجاگر کرنے کی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


کشمیر کور گروپ کے اجلاس میںشرکاء نے کہا کہ سلامتی کونسل اور عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا، انسانی حقوق کی تنظیموں، انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں نے بھی تشویش ظاہر کی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام سے یکجہتی کا اعادہ کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔