بھتہ وصولی کے ملزم کی سزا کالعدم قرار

August 23, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ وصولی کے ملزم محمد نواز کی سزاکےخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے 10سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی، جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بھتہ وصولی کے ملزم محمد نواز کی سزاکےخلاف اپیل کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد نواز کی سزاکےخلاف اپیل منظور کرلی، عدالت نے ماتحت عدالت کی 10 سال قید کی سزا کاالعدم قرار دے دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 2017 میں محمد نواز کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔