حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی :جماعت اسلامی

August 23, 2019

لاہور ( نمائندہ خصو صی) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری اور سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ سٹی ڈاکٹر شکیل ٹھا کر ایڈووکیٹ کی فیملی کو دوران ڈکیتی شدید زخمی کرنا دلسوز واقع ہے۔ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ آئی جی پنجاب واقعہ کا نوٹس لیں۔