حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، ن لیگ

August 23, 2019

لاہور(خبر نگار)مسلم لیگ ن لاہورکے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے نیب عدالت میں مریم نواز حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کیپٹن صفدر، ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کاکوئی ریاستی جبر کارکنوں کو اپنی قیادت اور رہنماوں سے یکجہتی سے نہیں روک سکتا ،حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے ۔