سابقہ بدانتظامی نے کراچی کا حسن تباہ کیا، وزیر اعظم

August 23, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کی بد انتظامی نے کراچی کا روایتی حسن تباہ کیا اور شہر کے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں کیا۔

انہوں نے وفاقی وزیر سے کہا کہ کراچی کی ابتر صورت حال کا مکمل تدارک ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کراچی سے منتخب تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کلین کراچی مہم میں حصہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

عمران خان نے کراچی جیسے بڑے اور انتہائی اہم شہر میں کچرے کےلیے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کی کم تعداد کا بھی نوٹس لیا اور کہا کہ ان کی تعداد مربوط حکمت عملی کے تحت بڑھائی جائے۔