مریم نواز اوریوسف عباس کے اثاثےمنجمد کرنے کا فیصلہ

August 24, 2019

لاہور(جنگ نیوز) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا، متعلقہ بینکوں کو جلد خطوط لکھے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی اور فروخت کو روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔