نیاپاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ ،پیش رفت کاجائزہ ،فنڈزکے اجراءپرغور

August 24, 2019

لاہور(اکنامک رپورٹر) نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں ہوا ۔اجلاس کے دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت مختلف اضلاع میں زمین کے حصول اور فنڈز کے اجراء کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیاگیا۔ وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید نےکہاکہ صوبے کے متعدد اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت مکانات اور اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے زمین کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔ وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے کہاکہ نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے فول پروف مالی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے اس موقع پر کہاکہ نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔