جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر مشاعرہ آج آرٹس کونسل میں ہوگا

August 26, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام ”جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیرمشاعرہ “ 26 اگست پیر کی شام 6 بجے منظراکبر ہال میں منعقد کیا جارہا ہے ۔تقریب کی صدارت پروفیسر سحر انصاری کریں گے ۔مہمان خصوصی انور شعور ہونگے۔ شعرائے کرام میں خواجہ رضی حیدر، عقیل عباس جعفری، خالد معین ، اجمل سراج ، ریحانہ روحی، حجاب عباسی، عظمی ٰجون ،خالدہ عظمیٰ ،عنبرین حسیب عنبر، کاشف حسین غائر، شائستہ مفتی اور دیگر شامل ہیں۔