صحبت پور: پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ، 1 اہلکار شہید، 5 زخمی

August 27, 2019

ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار) صحبت پور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ایک اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گوٹھ عبدالحمید چوکی کو نشانہ بنایا، زخمیوں میں 4 راہگیر بھی شامل ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا ۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکو رٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق شہید نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر صحبت پور میں پولیس چوکیاں قائم کی گئیں ۔