کشمیر میں مظالم، بھارتی اداکارہ ارمیلا کی مودی حکومت پر سخت تنقید

August 31, 2019

نئی دہلی(جنگ نیوز) بھارتی اداکارہ اور کانگریس کی رہنما ارمیلا مٹونڈکر مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جارحیت پر سخت تنقید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بھارتی اداکارہ اور کانگریس کی رہنما ارمیلا مٹونڈکر نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی اداکارہ ارمیلا کی مودی حکومت پر سخت تنقید

بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا مٹونڈکر نے کہا کہ کشمیر میں موجود ان کے ساس اور سسر سے 22 دن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔