چین میں بطخوں کے ساتھ چائے پینے کا انوکھا کیفے

September 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں بطخوں کے ساتھ چائے پینے کا انوکھا کیفے

چین میں جانوروں سے محبت کرنیوالے افراد کیلئے منفرد ڈک (Duck) کیفے کھول دیا گیا ہے جہاں آنیوالے افراد چائے اور کافی سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بطخوں کے ساتھ بھی وقت گزار سکیں گے۔

چین کے صوبے Sichuan کے شہر Chengduمیں قائم کئے گئے اس منفرد کیفے میں درجنوں بطخیں موجود ہیں جن کے ساتھ کھیل کر، وقت گزار کر اور ان کی شرارتیں دیکھ کر لوگ بےحد محظوظ ہوتے ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد اس منفرد اور انوکھے ڈک کیفے کا رُخ کر رہی ہے۔