شام میں بمباری سے ملیشیا کے18جنگجو ہلاک

September 10, 2019

دمشق(جنگ نیوز)شام کےمشرق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے کم ازکم اٹھارہ جنگجو مارے گئے ہیں۔ شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ صدر اسد کی حمایت میں لڑنے والےان جنگجوؤں کو کس ملک کے جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔ شامی صوبہ دیرالزور کے مشرق میں واقع بوکمال کے علاقے میں اس ملیشیا کی چوکیوں، فوجی گاڑیوں اور اسلحے کے ذخیروں کو تباہ کیا گیا ہے۔