سعودی عرب،ناخواندگی کی شرح کم ہوکر 5.6 فیصدرہ گئی

September 10, 2019

مکہ مکرمہ(شاہدنعیم) سعودی عرب میں ناخواندگی کی شرح کم ہوکر 5.6 فیصدرہ گئی۔ 2259 اسکولوں میں 90ہزار طلبا وطالبات زیرتعلیم ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم ملک بھر میں ناخواندگی کے انسداد کیلئے مختصر مدتی اور طویل مدتی پروگرام چلا رہی ہے۔2259اسکولوں کے علاوہ تعلیم بالغاں کیلئے ملک بھرمیں 305کمیونٹی ایجوکیشن سنٹرزبھی قائم گئےہیں۔ان سینٹرز کا مقصد 15 سے 50برس تک کی خواتین کوتعلیم دینا ہےواضح رہے کہ67 برس قبل سعودی عرب میں ناخواندگی کا تناسب 60 فیصدتھا۔