محبوس بچہ کل پیش کرنیکا حکم،3پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

September 12, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو حبس بے جا کی درخواست میں محبوس بچے کو بازیاب کراکے 13 ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے،سورج میانی کی عائشہ بی بی نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ گھریلو ناچاقی پر شوہر محمد عرفان نے کم عمر بچے دستگیر کو زبردستی چھین لیا ہے ،فاضل عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر 3پولیس اہلکاروں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ قادرپورراں کے ٹرینی اے ایس آئی محمد انور ، ہیڈ کانسٹیبل حسن رضا اور کانسٹیبل ساجد بشیر کوگرفتار کر کے 20 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، جسٹس آف پیس نے مبینہ غلط کاریوں سےبیوی کو منع کرنے پر شوہر کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد کو اپنی آئینی حدود میں رہنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں فلک شیر نے درخواست دائر کی تھی،فاضل عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سے آج جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں مریم بی بی نے درخواست دائر کی تھی، سیشن عدالت نے تشدد کیس میں عبوری ضمانت پر رہا ملزم تنویر عرف بڈا کو پولیس تفتیش میں شامل ہونے، ایس ایچ او تھانہ صدر کو ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے اور دلائل کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ہے،سیشن عدالت نے بجلی چوری کے ملزم بشیر احمد کی عبوری ضمانت میں پولیس سے 18 ستمبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت نے بوگس چیک کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے 26 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں ایوب حسین بھٹی نے درخواست دائر کی تھی،سیشن ماڈل کورٹ نے2 من بھنگ کے ملزم ممتاز حسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، ماڈل مجسٹریٹ کورٹ نے چوری کے ملزم شوکت علی کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 نے کالعدم تنظیم کے لئے چندہ جمع کرنے والے4 ملزمان عبدالباسط، ناصر حسین ,غلام حسین اور آفتاب احمد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سی ٹی ڈی حکام سے 17 ستمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردوں کی پیوند کاری کرنے کے غیر قانونی کاروبار کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان مدثر علی، فرحان نور، محمد شاہد اور محمد عارف کو مزید 2 روزہ جسمانی جبکہ 7 ملزمان احمد یار، عبدالرئوف، محمد شہزاد، محمد جاوید،محمد عمران ،محمد راشد، ظہیر عباس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، جبکہ بجلی چوری کے ملزم اصغر کو اقبال جرم کرنے پر ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔