جنیوا، وزیرخارجہ 3 روزہ دورے سےوطن واپس پہنچ گئے

September 12, 2019

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جنیوا کے 3 روزہ کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان پہنچے پر اسلام آباد ایئرپورٹ کا لاؤنج ’ پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ جمہوریت کی جھوٹی دعویدار بھارتی حکومت کا سفاکانہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، آج دنیا مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔