یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر منگل کو بحث ہوگی

September 12, 2019

برسلز میں یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر فوری قرارداد(ارجنسی ریزولیشن) بحث کے لیے آگئی ہے۔

یورپین کمیشن کی خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی مسئلہ کشمیر پر منگل کے روز پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی۔

جس کے بعد اس موضوع پر پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہوگی۔چھ ہفتوں کے کرفیو اور بھارت کی جانب سے کشمیر کی آبادی کو طاقت کے زور پر محبوس کرنے کے عمل پر آخر کار دنیا بول پڑی۔

یورپی پارلیمنٹ میں اس بحث کیلئے اس ماہ کی 2 تاریخ کو پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کا بند کمرہ میں اجلاس ہوا تھا۔