وزیرِ اعظم رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

September 13, 2019

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل)وزیرِ اعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ سعودی قیادت کو خطےکی موجودہ صورتِ حال اور سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے دوران سائن کیے گئے ایم او یوز پر پیش رفت کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان امریکا روانگی سے قبل سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں، جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔