ڈومیسٹک کرکٹ میں بولر کم ہیں،کسی قسم کی انجری نہیں ،یاسر

September 15, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بولر کم نظر آرہے ہیں۔میں مکمل فٹ ہوں اور کسی قسم کی انجری نہیں ہے۔قائد اعظم ٹرافی کھیل کر اپنی بولنگ میں بہتری لارہا ہوں۔آج بھی 30,32اوورز کرائے ہیں۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یاسر شاہ کو ٹیسٹ میچوں میں ایک ساتھی اسپنر کی ضرورت ہے امید ہے کہ ڈومیسٹک سیزن میں مل جائے گا۔یاسر شاہ نے کہا کہ پاکستان میں لیفٹ آرم اسپنرز بہت ہیں۔شاداب اور ابتسام کے علاوہ کوئی اچھا لیگ اسپنرنہیں ہے۔مجھے کوکا برا گیند سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انگلینڈ کے ون ڈے میچوں میں اس لئے کامیاب نہیں ہوسکا کہ بارش والی پچوں پر گیند کنٹرول کرنا مشکل ہوتی ہے۔