گوگل ارتھ کی مدد سے 22 سال سے لاپتہ شخص کا پتہ چل گیا، باقیات تالاب میں ڈوبی کار سے ملی

September 15, 2019

نیویارک (نیوز ڈیسک)گوگل ارتھ نے 22 سال سے لاپتہ شخص کی تلاش کو ممکن بنا دیا۔فلوریڈا سے 22 سال قبل لاپتہ ہونے والے شخص کو گوگل ارتھ کی مدد سے تلاش کر لیا گیا، اس کی باقیات 22 سال بعد تالاب میں ڈوبی کار سے ملی۔فلوریڈا کے قصبے ویلنگٹن کا رہائشی گوگل ارتھ پر اپنے پرانے محلے کو دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے اچانک اپنے گھر کے نزدیک تالاب میں کسی گاڑی کے آثار نظر آئے۔پولیس سے رابطہ کرنے پر جب گاڑی تالاب سے نکالی گئی تو اس میں 22 سال سے لاپتہ مقامی رہائشی ولیئم مولڈٹ کی باقیات ملیں۔40 سالہ ولیئم نومبر 1997ء میں رات کو گھر واپس آتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔