مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی، آزاد کشمیر بھر میں بڑے اجتماعات کرانے کا فیصلہ

September 15, 2019

اسلام آباد (صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر بھر میں بڑے اجتماعات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس کی کور کمیٹی کا اجلاس ،وزیر اطلاعات کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین لاک ڈاون کو 40 روز گزر گئے ہیں۔ایل او سی مارچ کی تاریخ کا وزیراعظم پاکستان کی اپیل پر ان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب تک اعلان نہیں ہو گا، ہندوستانی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں ۔یورپین پارلیمنٹ سمیت دنیا کے معتبر ادارے کشمیریوں کی آواز سن رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانیت سسک رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔