روپے کی گراوٹ کا غیرملکی سرمایہ کاروں کو فائدہ، پاکستانیوں کو نقصان

September 15, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) سابق مشیر گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈٹ (DEBT) آفس ظفر شیخ نے کہا ہے کہ روپے کی گراوٹ اور شرح سود میں اضافہ کا سب سے زیادہ فائدہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پہنچنا شروع ہوگیا ہے جبکہ اس کے برعکس عام پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضوں اور فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) پر انحصار نہ کیا جائے بلکہ ملک میں موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی معیشت کو حقیقی طور پر مستحکم کیا جائے۔