کراچی وفاق کے زیر انتظام لانا جناح پور منصوبے کی طرف قدم ہے،فضل الرحمٰن

September 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مولانا فضل الرحمٰن کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

ملتان (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا اور وفاق کے زیر انتظام لانا جناح پور منصوبے کی طرف قدم ہے۔

رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد جائینگے، سب چاہتے ہیں ملک میں دوبارہ الیکشن ہوں، 18ستمبر کو جمعیت کے اجلاس میں مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ہم رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد جائیں گے، اگرحکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پورا ملک جام کر دیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، سب چاہتے ہیں کہ ملک میں دوبارہ الیکشن ہوں۔