واسا‘ آر ڈبلیو ایم سی‘ البائراک عوامی شکایات کا فوری ازالہ کر نے کی ہدایت

September 16, 2019

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے واسا، آر ڈبلیو ایم سی اور البائراک سے متعلقہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ حکام کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فرائض سے غفلت جیسے امور برداشت نہیں کریگی۔ وزیراعلیٰ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صحت عامہ کی بہتری کیلئے صفائی سمیت دیگر اقدامات‘ ڈینگی سے بچائو اور علاج کی فراہمی کے احکامات پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ نیو کٹاریاں یوسی14میں کھلی کچہری میں انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں کوئی فنی یا وسائل کی رکاوٹ پیش آتی ہے تو اسکے ازالے کیلئے مجھے بتایا جائے۔ بعدازاں واسا آفس اجلاس میں انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ہر ماہ دورہ کریں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار لائنوں کو درست کیا جائے۔