کرانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے10سالہ بچی جاں بحق

September 16, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کرانی روڈپر تیز رفتار گاڑی نے 10سالہ بچی کو کچل دیا پولیس کے مطابق کرانی روڈ کے رہائشی جمال خان کی 10سالہ بیٹی بی بی مریم اتوار کی شام گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش بی ایم سی ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔