سانحہ بلدیہ،فیکٹری مالکان جمعرات کو ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرائیں گے

September 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں 19 ستمبر کو فیکٹری مالکان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی تاریخ مقرر کردی، کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت پر جیل حکام نے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا،ملزم رحمان بھولا کی ہائیکورٹ سے درخواست مسترد ہونے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا گیا، پراسیکیوشن اور دبئی میں موجود پاکستانی قونصل جنرل کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ کے مطابق شاہد بھائلہ اور ارشد بھائلہ امریکہ اور کینیڈا سے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے دبئی میں موجود ہیں، فیکٹری مالکان جان کے خطرے کے پیش نظر پاکستان نہیں آسکتے۔