سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

September 17, 2019

تتہ پانی نکیال(خبرایجنسی) وزیر اعظم آزادجموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے،کشمیریوں کے عزم آزادی نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، سیز فائر لائن پر بسنے والے بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں،پاک فوج ہمارا مان،کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں،آزادی کے قافلے کا میں بھی ادنی سپاہی ہوں جب وقت آیا تو پہلی صف میں ہوںگا۔