طیاروں کی لینڈنگ ، پارکنگ اور مسافروں کی ایمبارکمنٹ چارجز میں اضافہ،ٹکٹ مہنگے ہونے کے خدشات

September 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی ائرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ ، پارکنگ اور مسافروں کی ایمبارکمنٹ چارجز میں اضافہ کردیا ہے جس سے فضائی ٹکٹ مزید مہنگے ہونے کے خدشات ہیں ۔ ملک میں فضائی مسافروں کو سہولیات مہیا کرنے فضائی مسافروں کی تعداد میں اضافے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نئی ایوی ایشن پالیسی میں مختلف چارجز کم کیے گئے تھے تاہم فضائی کمپنیوں کی ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اس کا فائدہ مسافروں تک پہنچانے میں ناکام رہی ۔ اب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کے ساتھ ساتھ اندرون ملک مسافروں کے چارجز میں بھی اضافہ کردیا ہے ۔